Home نیوز پاکستان شدید گرمی ، وفاق اور خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل

شدید گرمی ، وفاق اور خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل

Share
Share

پشاور: شدید گرمی کے باعث وفاق اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول اوقات میں مزید کمی کی ہے۔ سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق کل سے تعلیمی ادارے 7:30 سے 11:30 تک کھلیں گے جبکہ اسمبلی اور سپورٹس پیریڈ نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل اوقات کار 7:30 سے 1:00 بجے تک کیے گئے تھے۔اسی طرح، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق اسکول صبح 8 بجے کے بجائے 7 بجے کھلیں گے جبکہ پرائمری سیکشن کی چھٹی 11 بجے، مڈل، ہائی اور ہائیر اسکینڈری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہوگی۔

پرائمری اسکولوں کی گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر اسکینڈری اسکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ سرمائی علاقوں کے اسکولوں میں یکم جولائی سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...