Home نیوز پاکستان افغانستان سے آئے غیر ملکی اسلحے کے بلوچستان میں استعمال کے ثبوت منظر عام پر آ گئے

افغانستان سے آئے غیر ملکی اسلحے کے بلوچستان میں استعمال کے ثبوت منظر عام پر آ گئے

Share
Share

کوئٹہ: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے۔

فورسز پاک افغان سرحد کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل ایریا سمبازہ میں 21 اپریل 2024 سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے 29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان دہشتگردوں سے آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ 14 مئی 2024 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جس کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک گیا۔

ان ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ جس میں ٹائپ 69 آر پی جی، پی کے ایم مشین گن، ایم 16 رائفل، راکٹس، دستی بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...