Home نیوز پاکستان غزہ میں ظلم سے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں،عالمی برادری خاموش ہے، وزیراعظم

غزہ میں ظلم سے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں،عالمی برادری خاموش ہے، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ غزہ میں ظلم سے پاکستان کے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں۔

شہبازشریف نے اقلیتوں کےدن کےحوالے سے لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں ملکی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کررہی ہیں، 11اگست کوقائداعظم محمدعلی جناح نےتاریخی بیان دیاتھا کہ یہاں سب کومساوی آئینی حقوق ملیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جوظلم ڈھایاجارہاہےاسکی وجہ سےآزادی کی خوشیاں ماندپڑگئی ہیں، دنیافلسطینیوں کی نسل کشی کاتماشا دیکھ رہی ہے، دن رات فلسطینیوں پرآگ برس رہی ہے،عالمی برادری خاموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی فوج کےساتھ ملکر ظلم کررہاہے، دہائیوں پہلےپاس کرائی گئی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں، اسرائیلی جارحیت پرصرف لفاظی سےکام لیاجاتاہے، لفاظی سےبڑھ کرکچھ نہیں ہورہا۔

وزیراعظم نے مزید کا کہ ہمارے اقلیتی سپاہیوں نےبھی دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیں، ہمیں اقلیتوں کوگلےسےلگاناچاہیے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...