Home Uncategorized انڈونیشیا میں ٹیچر نے حجاب نہ لینے پر 14 طالبات کے بال کاٹ دیئے

انڈونیشیا میں ٹیچر نے حجاب نہ لینے پر 14 طالبات کے بال کاٹ دیئے

Share
Share

جکارتا: انڈونیشیا کے ایک اسکول میں ٹیچر نے حجاب درست طریقے سے نہ لینے پر بطور سزا 14 طالبات کے بال کاٹ دیئے۔تاہم ستاد نے والدین سے معافی مانگ لی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جاوا کے ایک قصبے کے اسکول میں حجاب سے باہر بال نظر آنے پر استاد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے باہر نکلے ہوئے بال کاٹ دیئے۔

ان طالبات پر الزام تھا کہ انھوں نے اسکول میں درست طریقے سے اسکارف نہیں پہنا تھا۔ اسکارف کے نیچے ایک ٹوپی نما چیز بھی پہنی جاتی ہے جس سے بال پیشانی پر نہیں آتے۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیچر نے طالبات کے بال پیشانی کے اوپر معمولی سے کاٹے یا لمبائی میں کچھ مقدار میں کاٹے جس پر استاد نے والدین سے معافی مانگ لی ہے۔

ہیڈ ماسٹر نے مزید کہا کہ طالبات تناو? کی شکار اور دل گرفتہ ہے جس پر انھیں ماہرین نفسیات کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا کے اسکولوں میں طالبات کے لیے حجاب پہننا لازمی ہے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی طالبات پر لاگو ہوتا ہے۔

ہیڈ اسکارف کا مسئلہ 2021 میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب سماترا میں ایک عیسائی طالبہ پر حجاب پہننے کے لیے دباوٴ ڈالا گیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...