Home نیوز پاکستان کراچی تین ہٹی میں 60 جھگیاں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گئیں،سامان جل کر خاکستر

کراچی تین ہٹی میں 60 جھگیاں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گئیں،سامان جل کر خاکستر

Share
Share

کراچی: کراچی کے علاقہ تین ہٹی میں پل کے نیچے قائم جھگیوں میں پراسرار طور پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں تقریباً 60 جھگیاں اور ان میں رکھا ہوا سامان خاکستر ہوگیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق تین ہٹی پل کے نیچے قائم جھگیوں میں آگ لگنے کی اطلاع شام کو تقریباً 6 بجے ملی تھی اور فائرٹینڈر فوری طور پر روانہ کردیے گئے اور دو گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مذکورہ مقام کو گھیرے میں لے لیا جہاں 200 سے زائد جھگیاں قائم ہیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ فائربریگیڈ کے عملے نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے دیگر فائر اسٹیشنز سے مزید فائر ٹینڈرز طلب کرلیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے مجموعی طور پر 9 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا، جھگیاں پل کے نیچے قائم تھیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کو وہاں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جائے وقوع پر موجود جھگیوں کے مکینوں نے الزام عائد کیا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے اور اس سے قبل بھی جھگیوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور جلنے والی جھگیوں کی تعداد کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا تاہم ایس ایچ او سپر مارکیٹ اسلم بھٹی نے بتایا کہ مذکورہ مقام پر 200 سے زائد جھگیاں ہیں تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں 60 کے قریب جھگیاں اور ان میں رکھا ہوا گھریلو و دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

حکام کے مطابق فائربریگیڈ کے عملے نے آگ مزید پھیلنے سے روکا اور دیگر جھگیوں کو جلنے سے بچالیا۔

Share
Related Articles

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...

محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاک امریکہ تعلقات پر اہم ملاقات اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ Mohsin...

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پر اداروں کی تعریف ہونی چاہیے، شرجیل میمن

شرجیل میمن کی پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر Sharjeel Inam Memon...