Home Uncategorized پانسہ پلٹنے والی اہم امریکی ریاستوں میں ٹرمپ کی پوزیشن کاملا ہیرس سے بہتر ہوگئی

پانسہ پلٹنے والی اہم امریکی ریاستوں میں ٹرمپ کی پوزیشن کاملا ہیرس سے بہتر ہوگئی

Share
Share

نیویارک:امریکا کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن پانسہ پلٹنے والی چند اہم ریاستوں میں کاملا ہیرس سے بہتر ہوگئی ہے۔

یہ بات نیویارک ٹائمز اور Siena College کے سروے میں بتائی گئی ہے۔

سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسقاط حمل کے معاملے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن سن بیلٹ پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں بہتر ہے۔

سروے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایری زونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں کاملا ہیرس کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہیں۔

ایری زونا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 50 فیصد جبکہ کاملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔ جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 49 اور کاملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔

اسی طرح شمالی کیرولائنا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد اور کاملا ہیرس کی مقبولیت 47 فیصد ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...