Home سیاست غزہ جیسے تنازعات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آسکتا،خواجہ آصف

غزہ جیسے تنازعات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آسکتا،خواجہ آصف

Share
Share

نیویارک: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سکیورٹی کے مسائل نئی نسل اور امن کیلئے خطرہ ہیں غزہ المیہ جیسے تنازعات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آسکتا۔

اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے مسائل نئی نسل اور امن کیلئے خطرہ ہیں، 100 سے زائد ترقی پذیر ممالک کو مواقع مہیا کرنے کیلئے عالمی نظام اصلاحات کی ضرورت ہے، عالمی برادری کے طور پر دنیا کیلئے بہتر راستہ طے کرنے میں ہمارا کردار ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ملکر کام کرنے سے محفوظ، زیادہ پرامن، جامع، پائیدار، خوشحال مستقبل حاصل کر سکتے ہیں، نئی نسلوں سے متعلق مستقبل کے حل کیلئے معاہدے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کو چاہئے کہ وہ مالی طور پر کمزور ممالک کو قرض میں ریلیف دیں، عالمی مالیاتی اداروں کو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مالی تعاون کرنا چاہئے، پاکستان ا?رٹیفیشل انٹیلی جنس سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان گلوبل ڈیجیٹل کے ذریعے دنیا میں مواصلاتی خلا کو بھی ختم کرنا چاہتا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...