Home نیوز پاکستان خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق،درجنوں گھروں کو نقصان

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق،درجنوں گھروں کو نقصان

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران حادثات کے سبب تین روز میں 10 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 5 مرد 2 خواتین اور سات بچے شامل ہیں، دیواریں،چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 51 گھروں کو جزوی اور پانچ گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبے کے مختلف اضلاع باجوڑ،سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر لوئر مالاکنڈ، لکی مروت، کوہاٹ اورکزئی، شانگلہ، دیر اپر، بونیر، چترال لوئر، نوشہرہ اور مہمند میں رونما ہوئے، ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی ٹیمیں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بند شاہراؤں کو کھولنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بند سٹرکوں کو فوری بحال کرنے کی ہدایت ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، خیبر پختون خوا کے دیگر حصوں میں بھی مزید بارشیں ہوں گی جو بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہیں۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کیلئے عسکری اعزازات کی تقریب، نیول چیف نے اعزازات تفویض کیے

Pakistan Navy کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی...

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور اساتذہ سے خصوصی نشست

راولپنڈی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کے تحت Lieutenant...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ دھمکیاں اور آن لائن ہراسانی، مریم نواز سے مدد کی اپیل

مومنہ اقبال کا سنگین الزامات کا انکشاف کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی...