Home نیوز پاکستان لاہور میں سموگ کے روگ کی شدت میں کمی نہ آ سکی،شہری بیمارپڑنے لگے

لاہور میں سموگ کے روگ کی شدت میں کمی نہ آ سکی،شہری بیمارپڑنے لگے

Share
Share

لاہور : سموگ نے لاہور کی فضا کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا، سموگ کے باعث ہزاروں افراد بیمار ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

لاہور میں سموگ کے روگ کی شدت میں کمی نہ آ سکی، شہر بدستور دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبروں پر براجمان نظر آتا ہے اور سموگ کے باعث ہزاروں افراد بیمار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں لیکن انسداد سموگ کے لئے حکومت کی طرف سے اُٹھائے جانے والے اقدامات کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پا رہے ہیں ، ماہرین قرار دیتے ہیں کہ آنے والے چند ہفتوں کے دوران یہ صورت حال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دوسری طرف محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام کی طرف سے قرار دیا جا رہا ہے کہ سموگ پیدا کرنے والے اندرونی عوامل پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے البتہ ابھی تک بھارتی پنجاب سے لاہور کی فضاؤں میں داخل ہونے والا دھواں بہت سے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔

دعوی یہ بھی ہے کہ سموگ کی موجودہ صورت حال میں جلد بہتری آ جائے گی۔

ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ملک میں فضائی آلودگی اور اِس کے نتیجے میں بڑھنی والی بیماریوں سے ہر سال کم از کم ایک لاکھ 28ہزار افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف شکاگو میں دنیا بھر کے ممالک میں فضائی آلودگی کے بارے میں ہونے والی ایک تحقیق کے سنہ 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں رہنے والے افراد کی متوقع اوسط عمر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے باعث چار سال تک بڑھ سکتی ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث پاکستان کے شہریوں کی زندگی میں اوسط نو ماہ کی کمی ہو رہی ہے۔

ادھر سموگ کی روک تھام کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...