Home نیوز پاکستان ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی سے “ہیٹ ویو” جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی سے “ہیٹ ویو” جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ،محکمہ موسمیات

Share
Share

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران موسم شدید گرمی کے باعث “ہیٹ ویو”جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 20 سے 24 جون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

اس دوران بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی طرح سندھ ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

رواں ہفتے کے دوران ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی میں گھومنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی سے ‘ہیٹ ویو’ جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے ۔

ہیٹ اسٹروک کی علامات اور بچاؤ کی تدابیر جانیں
ہیٹ ویو کے دوران ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شدید گرمی سے سانس لینے میں مشکلات اور پہلے سےلاحق بیماری کی شدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ان حالات میں ضروری ہے کہ ہر فرد جسمانی درجہ حرارت معمول پر رکھے بالخصوص بچوں، بزرگ اور سورج کی روشنی میں زیادہ گھومنے والے افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

کسی فرد کی عمر، دائمی امراض کی تاریخ اور پانی پینے کی مقدار ہیٹ اسٹروک کا شکار بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے عناصر ہیں۔

واضح ضح رہے کہ بھارت کی 2 ریاستوں میں حالیہ دنوں کے دوران ہیٹ ویو سے 100 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...