وادی نیلم: آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے رتی گلی میں سیاحوں کی جیب کو حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
رتی گلی میں جس جیپ کو حادثہ پیش آیا اُس میں 14 افراد سوار تھے، جن میں سے دو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں چار سیاح لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلیے مقامی افراد اور ریسکیو عملہ مصروف عمل ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو اٹھ مقام ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔