Home سیاست پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس،عمران خان

پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس،عمران خان

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔مجھے ایف آئی آر درج کرنے کے میرے قانونی اور آئینی حق سے کیوں محروم کیا گیا؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ایک ایسا شخص جس پر گزشتہ چند ماہ میں 2 بار قاتلانہ حملہ ہوا ہو، کیا وہ شہباز شریف سے سوال پوچھ سکتا ہے؟

چیئرمین پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ مجھے بطور شہری ان لوگوں کو نامزد کرنے کا حق ہے؟ جو قاتلانہ حملوں کے ذمہ دار ہیں؟ مجھے ایف آئی آر درج کرنے کے میرے قانونی اور آئینی حق سے کیوں محروم کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ کیا ایس ایس کے ٹویٹ کا مطلب یہ ہے کہ افسران قانون سے بالاتر ہیں یا وہ جرم نہیں کر سکتے؟۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ہم الزام لگاتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے جرم کیا ہے تو اس میں ادارے کو کیسے بدنام کیا جا رہا ہے؟

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...