Home نیوز پاکستان پشاور میں بارش کا پانی گھرمیں داخل ہونے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 19افراد جاں بحق

پشاور میں بارش کا پانی گھرمیں داخل ہونے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 19افراد جاں بحق

Share
Share

 

پشاور: پشاور کے علاقے درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہو گیا، پانی میں ڈوبنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ادھر تھرپاکر میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں بھی 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق امجد نامی شخص کے گھر میں بارش کا پانی داخل ہوا، آپریشن کئے گھنٹوں بعد مکمل ہو گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی، 2 مرد، 3 خواتین اور 6 بچوں کی لاشیں ریکور کر لی گئی ہیں۔

ریسیکو حکام کا مزید کہنا ہے کہ بارش کا غیر معمولی پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے اموات ہوئیں۔

دوسری جانب تھرپاکر میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں بھی 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ راولپنڈی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نیچے تلے دب کر ماں بیٹی جان کی بازی ہار گئیں۔

ادھر صوابی میں تیسرے روز بھی موسلادھار کا سلسلہ جاری ہے جس سے ندی ،نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد چل بسے۔

موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں پانی ہی پانی جمع ہو گیا، بارش کے باعث کچے مکانات گر گئے جبکہ بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی طاقتور مون سون سپیل کا سلسلہ جاری ہے، جڑواں شہروں میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ دونوں شہروں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اٹک اور گرد و نواح میں تیسرے روز بھی موسلا دھار بارش کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جبکہ پشاور شہر اور ملحقہ علاقوں میں رات سے بارش ہو رہی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

خانپورہزارہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے دریائے ہرو اور ندی نالوں میں شدید طغیانی آ گئی ہے جبکہ پنجاب خیبرپختونخوا کو ملانے والا ترناوہ پل تالاب میں تبدیل ہو گیا۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی ابر رحمت کا سلسلہ جاری ہے، شہر قائد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے جبکہ جیکب آباد، کوہلو، بولان، سبی، زیارت اور مچھ میں بھی خوب بادل برسے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...