Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

Share
Share

راولپنڈی:راولپنڈی میں روات کے علاقہ بگاشیخاں میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، علاقے میں دوبارہ تصادم کا خطرے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق روات میں خونی تصادم کے نتیجے میں ایک گروپ کے تین افراد جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ملک نعمان، رضوان، سجاد اور مدثر شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی شخص کی شناخت محمد ثاقب کے نام سے ہوئی ہے، تمام افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

علاقے میں شدید فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا ہے جبکہ دوبارہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تحصیل ہسپتال اور علاقے میں تعینات کردی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...