Home سیاست بے نظیر قتل کیس میں بری ملزم کی گمشدگی سے لاعلمی پر مبنی رپورٹ مسترد

بے نظیر قتل کیس میں بری ملزم کی گمشدگی سے لاعلمی پر مبنی رپورٹ مسترد

Share
Share

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے بے نظیر قتل کیس میں بری ملزم کی گمشدگی سے لاعلمی پر مبنی سی پی او راولپنڈی کی رپورٹ مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس مرزا وقاص روٴف اور جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ پہلے تمام ملزمان فریقین کی حاضری مکمل کریں گے پھر آگے کارروائی ہو گی، سابق صدر مرحوم جنرل پرویز مشرف کی طرف سے کوئی عدالت پیش نہیں ہوا۔

بنچ نے بری ملزم رفاقت کو رہائی کے ساتھ لاپتا کرنے کی مفصل رپورٹ طلب کرلی۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سی پی او راولپنڈی کی لاعلمی پر بنچ نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...