کیلیفورنیا: گوگل نے ایک ایسا کوانٹم کمپیوٹر بنایا ہے جو پلک جھپکتے میں اتنا کثیف حساب کتاب کرسکتا ہے جس کو کرنے میں آج کے بہترین سپر کمپیوٹر کو 47 برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔البتہ یہ کمپیوٹر آج کے اِنکرپشن نظاموں کو نقصان پہنچا کر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
گوگل کے محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی کی تازہ ترین ٹیکنالوجی موجودہ سُپر کمپیوٹر کی صلاحیتوں سے بہت زیادہ جدید ہے۔
کوانٹم کمپیوٹر کے ماہرین کے مطابق کوانٹم فزکس کی ایک مخصوص قسم پر منحصر یہ ٹیکنالوجی انتہائی طاقتور مشینیں بنا سکتی ہے جو موسمیاتی تغیر اور ادویات کے بنائے جانے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ البتہ یہ کمپیوٹر آج کے اِنکرپشن نظاموں کو نقصان پہنچا کر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
چار سال قبل گوگل نے ’کوانٹم سپریمیسی‘ حاصل کرنے والی پہلی کمپنی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جس کے جواب میں گوگل کی حریف کمپنیوں کا کہنا تھا کہ گوگل اپنی مشین اور روایتی سپر کمپیوٹر کے درمیان فرق کے حوالے سے مبالغہ آرائی کر رہا ہے۔