Home نیوز پاکستان بجلی ٹیرف میں اضافہ کا کیس ،وزارت توانائی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

بجلی ٹیرف میں اضافہ کا کیس ،وزارت توانائی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے تحت وصولیوں کے خلاف کیس میں وزارت توانائی اور آئیسکو سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔ اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے ۔ عدالت نے آئیسکو کو حکم دیا کہ وہ یکم جولائی سے 25 جولائی تک کی وصولیوں کے معاملے پر صارفین کے خلاف تادیبی کاروائی نا کرے ۔

صنعتکاروں نے 26 جولائی کے ٹیرف کو یکم جولائی سے نافذ العمل کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

عدالت نے تحریری حکم جاری کیا کہ آئیسکو یکم جولائی سے 25 جولائی تک کی وصولیوں سے متعلق تادیبی کاروائی نا کرے ۔

عدالتی معاونت کے لیے آئندہ سماعت کے لئے اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ عدالت نے وزارت توانائی ، آئیسکو اور دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا درخواست گزار کی جانب وزارت قانون کے 26 جولائی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

26 جولائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ۔ وکیل کے مطابق قانونی طور پر کسی ایسے نوٹیفکیشن کا اطلاق ماضی پر نہیں ہو سکتا ۔

وکیل کے مطابق 26 جولائی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم سے 25 جولائی تک ریکوری نہیں کی جا سکتی ۔ وکیل وقاص ملک اور طیبہ عباسی نے کیس کی پیروی کی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...