Home سیاست آئین میں 90 روز میں انتخابات کرانا لازم ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف

آئین میں 90 روز میں انتخابات کرانا لازم ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف

Share
Share

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نےکا کہنا ہے کہ آئین میں 90 روز میں انتخابات کرانا لازم ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا گیا عام انتخابات کرانے کی مدت پر شک کیا، آئین میں سو یا ایک سوبیس روز کی کوئی گنجائش موجود ہے، آئین میں تو شاید نوے روز میں ہی انتخابات کرانا لازم ہیں تو پھر بلاول بھٹو زرداری نے سو یا ایک سو بیس روز کی بات کیوں کی؟۔

راجا پرویز اشرف نے جواب میں کہا ہوسکتا ہے کہ بلاول بھٹو نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سو یا ایک سو بیس روز والی بات کی ہو۔

انہوں نے کہا میاں نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں کے سوال کے جواب میں کہا اچھی بات ہے نوازشریف واپس آرہے ہیں، سب کو برابر مواقع ملنا چاہئے، تو کیا اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی پھر الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے کے جواب پر کہا آئین و قانون اور عدالتی معاملات کو دیکھ کر سب کو برابر موقع ملنا چاہئے۔

راجا پرویزاشرف سے مزید سوال کیا گیا کیا مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا؟ انہوں نے کہا اس قوم میں بڑا جذبہ اور ہمت ہے مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...