Home نیوز پاکستان انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، 280 روپے کا ہو گیا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا، 280 روپے کا ہو گیا

Share
Share

کراچی:امریکی ڈالر کی ایک بار پھر قدر میں اضافے کا سلسلے جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔جبکہ آج اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہاہے ۔

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 43 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 294 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 322 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 27 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...