Home سیاست قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری

قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرتے ہوئے ویب سائٹ پر 83 اراکین کی فہرست جاری کردی گئی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہو کر ایوان میں پہنچنے والے اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کر لیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اجازت سے قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے سنی اتحاد کونسل کے 83 اراکین کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل 83 اراکین کے ساتھ قومی اسمبلی میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سے متعلق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوادیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...