Home نیوز پاکستان اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی گرفت مضبوط ہونے لگی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی گرفت مضبوط ہونے لگی

Share
Share

کراچی: اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط اور ڈالر 25.75 روپے سستا ہوگیا۔جس سے ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 285.25 روپے ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یکدم 25 روپے 75 پیسے کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 285.25 روپے ہوگئی۔

کاروباری دن کا آغاز ہوا تو کچھ ہی دیر میں اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہوگئی اور ڈالر 11 روپے سستا ہوکر 300 روپے تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز ڈالر اوپن مارکیٹ میں صرف ایک روپیہ کم ہوکر 311 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی کاروباری دورانیہ ختم ہونے تک قیمت 285 روپے 47 پیسے تھی۔

خیال رہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا حتمی ریٹ شام 4 بجے کاروباری دن کے دورانیے کے اختتام پر سامنے آئے گا۔

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں اتنی بڑی کمی ہوئی ہے۔ بروقت فیصلوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتا ہوں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...