Home نیوز پاکستان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں 319 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 83 ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 754 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہو کر 277.50 روپے تک آگیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...