Home Uncategorized فلپائن میں مسافر بس موت کے کنواں سے مشہور کھائی میں جا گری

فلپائن میں مسافر بس موت کے کنواں سے مشہور کھائی میں جا گری

Share
Share

منیلا: فلپائن میں مسافر بردار بس ایک ایسی کھائی میں جا گری جسے موت کا کنواں بھی کہا جاتا ہے۔حادثے میں 17 اموات کی تصدیق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی بس میں 30 سے زائد مسافر موجود تھے۔

مسافر بس ایک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی۔ 28 مسافروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 17 اموات کی تصدیق کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بقیہ مریضوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

زخمیوں میں سے چند ایک کے ہی زندہ بچنے کی امید ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہوجانے کے باعث آیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ مکمل تفتیش کے بعد ہی حادثے کی وجہ کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...