Home Uncategorized امریکا میں مسلح افراد کی راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ،4 ہلاک اور درجنوں زخمی

امریکا میں مسلح افراد کی راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ،4 ہلاک اور درجنوں زخمی

Share
Share

واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما میں متعدد حملہ آوروں نے شہریوں پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس افسر ٹرومین فٹزجیرالڈ نے بتایا کہ یہ واقعہ برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں رات گئے پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والوں کی تعداد 2 یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی ہمیں 2 بالغ مرد اور ایک بالغ خاتون کی گولیاں لگی لاشیں ملیں جب کہ درجنوں زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

حملہ آور اس کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ شہریوں سے حملہ آوروں کی شناخت کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واقعے کی تحقیقات میں متعدد ایجنسیاں شامل ہیں جن میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد شامل ہیں۔

تاحال واقعے کے محرک کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی حملہ آوروں سے متعلق کوئی ابتدائی معلومات مل سکی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں رواں برس 403 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں 12 ہزار سے زائد افراد مارے گئے جب کہ زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...