Home کھیل ورلڈ کپ، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے پانچویں پوزیشن بھی چھن گئی

ورلڈ کپ، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے پانچویں پوزیشن بھی چھن گئی

Share
Share

بنگلورو: سری لنکا کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھن گئی۔

بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سری لنکا پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔

 

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقا 8 پوائنٹس اور +2.370 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس اور +1.481 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

سری لنکا 4 پوائنٹس اور 0.205- کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پانچویں اور پاکستان 4 پوائنٹس 0.400- نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ افغانستان ساتویں، بنگلا دیش آٹھویں، انگلینڈ نویں اور نیدرلینڈز دسویں نمبر پر ہے۔

انگلینڈ ورلڈ کپ 2023 میں صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکا ہے۔ لیگ مرحلے میں چار شکستوں کے بعد انگلینڈ کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں کافی حد تک ختم ہوگئی ہیں۔

انگلینڈ اب 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں بھارت کے مدمقابل آئے گا۔ پاکستان اپنے چھٹے میچ میں کل جمعہ کو چنئی میں جنوبی افریقا کیخلاف میدان میں اترے گا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...