Home نیوز پاکستان ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کے پیش نظرمقامی اداروں کو الرٹ ، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کے پیش نظرمقامی اداروں کو الرٹ ، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ، مقامی اداروں کو الرٹ اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ پری مون سون پر محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری ہوئی، 25 سے 30 جون تک ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے جس سے ملک میں موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے، کشمیر، جی بی، کے پی میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی بارش کی توقع ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ہے، شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے انفرا سٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...