Home Uncategorized ہمارا معاشرہ کس طرف جارہا ہےماؤں نے بیٹوں کی کیسی پرورش کی ہے،مشی خان کا نرگس واقعے پر ردعمل

ہمارا معاشرہ کس طرف جارہا ہےماؤں نے بیٹوں کی کیسی پرورش کی ہے،مشی خان کا نرگس واقعے پر ردعمل

Share
Share

 

 

لاہور:سوشل میڈیا پر اداکارہ نرگس کا گھریلو تشدد کا معاملہ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اداکارہ مشی خان نے بھی نرگس سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے بیٹوں کی پرورش پر سوالات اُٹھائے ہیں۔

 

اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ نرگس سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے ساتھ پیش آنے والے گھریلو تشدد کے معاملے پر شدید مذمت کی ہے۔

 

مشی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں سوال اُٹھایا کہ ہمارا معاشرہ کس طرف جارہا ہے اور ماؤں نے اپنے بیٹوں کی کیسی پرورش کی ہے کہ انہوں نے دنیا کو ان کیلئے جہنم بنا دیا ہے۔

 

انہوں مطالبہ کیا کہ نرگس کے شوہر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے جس نے ان کا چہرہ بگاڑ دیا ہے اور انہیں اس قدر بری طرح مار پیٹ کر کے تکلیف پہنچائی ہے۔

 

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’فلمسٹار نرگس کو اس خوفناک حالت میں دیکھ کر بہت صدمہ پہنچا ہے۔ وہ بدترین گھریلو تشدد کا شکار ہیں۔ اس آدمی نے اسے کتنی بے رحمی سے اداکارہ کو مارا ہے۔ کتنی شرم کی بات ہے مائیں کس قسم کے بیٹے پال رہی ہیں جو شیطان سے بھی بدتر ہیں۔ براہ کرم اس کے لیے اور جہنم سے گزرنے والی دوسری خواتین کے لیے اپنی آواز بلند کریں‘۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...