Home سیاست چین میں پاکستان کے لئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

چین میں پاکستان کے لئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

Share
Share

راولپنڈی: چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آبدوز کی افتتاحی تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ منصوبہ پاک-چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا، حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تیار کی جائیں گی اور دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تیار کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...