Home highlight گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا افتتاح: قدرتی مناظر کا لطف دوبالا

گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا افتتاح: قدرتی مناظر کا لطف دوبالا

Share
Share

اسلام آباد:گرین ٹورزم پرائیوٹ لمیٹڈ کے تحت گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جو دریائے کنہار کے کنارے واقع ایک جدید سیاحتی مقام ہے۔ یہ خوبصورت ریورفرنٹ جدید سہولتوں اور قدرتی مناظر کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے، جہاں ریور سائیڈ باغات، اوپن ایئر ڈائننگ اور دلکش جھونپڑیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ناران اور وادی کاغان کی جھیلوں اور بلند چوٹیوں تک آسان رسائی کی وجہ سے یہ مقام سیاحوں کے لیے ایک خوش آئند سہولت ہے۔

پاکستان کے سیاحتی شعبے میں حالیہ برسوں میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔ 2024 میں پاکستان میں 9 لاکھ 65 ہزار بین الاقوامی سیاحوں کی آمد سے 738 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل ہوئی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 2025 میں ملک کے سیاحتی شعبے کی آمدنی 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کام کرنے والی گرین ٹورزم پرائیوٹ لمیٹڈ ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے، اور گرین پاک ریورفرنٹ ناران اس کا ایک مثالی منصوبہ ہے جو سیاحوں کو قدرتی خوبصورتی کے قریب لے جانے کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...