Home سیاست پنجاب میں عوام کی سہولت کے لئے‘مریم کی دستک’ ہیلپ لائن کا افتتاح

پنجاب میں عوام کی سہولت کے لئے‘مریم کی دستک’ ہیلپ لائن کا افتتاح

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں خواتین سمیت عوام کو گھر کی دہلیز میں مختلف خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ‘مریم کی دستک’ ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا۔

مریم نواز نے لاہور میں ایپ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کے لیے جو خواب دیکھا تھا آج وہ کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم دستک کے ذریعے 10 سروسز کے علاوہ دیگر 330 سروسز فراہم کریں گے، 1500 بچوں کے ساتھ مریم دستک ایپ کا آغاز کیا ہے، 70 ہزار نوکریاں نوجوانوں کو ملیں گی اور ایک ویری فکیشن کا 900 روپے فی چکر ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم کی دستک ایپ سے ایک لاکھ نوکریوں تک لے کر جائیں گے کیونکہ نوجوان ڈگریاں لے کر پھر رہے ہیں لیکن انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں، رمضان میں لوگوں کو دھکے پڑتے تھے جس کی تکلیف تھی اور اس بار رمضان پیکج گھروں تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج لوگوں کا دروازہ کھٹکھٹا کر دیا، 30 ارب کا پیکج گھروں تک پہنچایا، 32فیلڈ ہسپتال مختلف دیہاتوں میں کام کر رہے ہیں، ایکسرے لیبارٹری، گائناکالوجی اور ادویات بھی موجود ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں روزانہ 6 ہزار لوگوں کو علاج فراہم کررہے ہیں، آفس میں بیٹھ کر کچھ نہیں پتا چلتا، گراؤنڈ میں جاکر اصل حقائق سامنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں جو لوگ سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے ان کےلیے لفٹرز لگوائے ہیں، بولان وین میں ڈاکٹر فارماسسٹ اور ای سی جی الٹراسائونڈ بھی محلوں گلیوں کےلیے مختص کردیے ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ 30 سے 40 ہزار لوگوں کا روز کلینک اور بولان وین ہسپتال سے علاج ہو رہا ہے، ہیپاٹائٹس،کارڈیالوجی اور کینسر کی دو لاکھ کی ادویات پنجاب حکومت گھر پر فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ورچوئل پولیس اسٹیشن کی سہولت دی، خواتین تھانے جائے بغیر ویڈیو کال کے ذریعے سروسز مل سکتی ہیں اور کال اٹینڈ کرنے والی بھی خاتون ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو جب ای سٹمپ ، بھرتھ سرٹیفکیٹ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، طلاق سرٹیفکیٹ یا موٹر وہیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوتو دستک ہیلپ لائن سے سہولت لے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم کی دستک کی ہیلپ لائن پر کال کرنے سے دستاویزات گھر تک پہنچائیں گے، حکومت کو آئے ہوئے تین ماہ ہو گئے ہیں اور روٹی 12 روپے تک آ گئی ہے، گندم جو خریدتے تھے اس بار نہیں خریدی۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت صرف مڈل مین سے گندم خریدتی تھی اور مڈل مین سستی گندم مہنگی کرکے حکومت کو فروخت کرتا تھا، پنجاب کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جس سے روٹی کی قیمت کم ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھیراؤ جلاؤ، بلڈنگ جلا دو، سڑکیں بلاک کردو اور دھرنے دے دو جیسے نعرے لگانے کے دن ختم ہوگئے ہیں، پیٹرول بم اور نوجوان نسل کو جیلوں میں بھیجنے والے دوست نہیں آنکھ دشمن ہیں، شکر ہے پاکستان کو اس کا احساس ہو گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...