Home نیوز پاکستان انتظامیہ کی نااہلی، کراچی میں معمولی بارش بھی شہریوں کیلئے دردسر بن گئی

انتظامیہ کی نااہلی، کراچی میں معمولی بارش بھی شہریوں کیلئے دردسر بن گئی

Share
Share

کراچی: شہر قائد میں ہونے والی ہلکی بارش بھی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کیلئے عذاب بن گئی۔

سڑکوں کی زبوں حالی اور پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں پر پڑنے والے بڑے بڑے گہرے گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

 

ناگن چورنگی سے سہراب گوٹھ جانے والی شارع راشد منہاس روڈ پر شفیق موڑ کے قریب گزشتہ کئی ماہ سے سڑک کے بڑے حصے پر پڑنے والے گہرے گڑھے میں جمع ہونے والے بارش کے پانی نے ٹریفک کی روانی کو تہس نہس کر کے رکھا دیا۔

نارتھ ناظم آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی کے باعث متعدد موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں جبکہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی گئی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...