Home نیوز پاکستان گرمی کی شدت میں اضافہ، دادو میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری،کراچی میں 39.9 ڈگری ریکارڈ

گرمی کی شدت میں اضافہ، دادو میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری،کراچی میں 39.9 ڈگری ریکارڈ

Share
Share

کراچی: بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب شہر کا درجہ حرارت مزید بڑھ گیا، بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

بدھ کو شہرمیں حسب سابق گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا جس کے دوران نمی کا تناسب 52 فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کل کے مقابلے میں مزید 2.1ڈگری اضافے کے بعد 39.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو بھی شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، اس دوران شام میں سمندر کی جنوب مغربی جبکہ صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی اورمغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 35 سے 34 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق سندھ کے بالائی اور وسطی مقامات پر موسم مزید گرم ہونے کی توقع ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، بدھ کو دیہی سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...