Home نیوز پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،تاجروں ،شہریوں کاواپس لینے کامطالبہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،تاجروں ،شہریوں کاواپس لینے کامطالبہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے پٹرول 1.35روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 3.85روپے لیٹر مہنگا جبکہ مٹی کا تیل 1.48روپے اور لائٹ ڈیزل آئل2.61 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے وزارت خزانہ نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں کا اطلاق پندرہ دن کیلئے کیا گیا ہے اور پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی بیشی کے تناظر میں کیا گیا ۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت247.03 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر248.38 روپے فی لیٹر،ل ہوگئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت251.29 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر255.14 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت163.02 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 161.54روپے فی لیٹر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت150.12 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر147.51 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب تاجروں اورشہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

تاجرتنظیموں اور شہریوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Share
Related Articles

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ...

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...