Home نیوز پاکستان ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں اضافہ ،سٹاک مارکیٹ بھی مستحکم

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں اضافہ ،سٹاک مارکیٹ بھی مستحکم

Share
Share

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ میں بہتری آنے لگی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے کے بعد 63 ہزار 291 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نے کاروبار کے اختتام سے چند منٹ پہلے کاروباری دن کی اور اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 36 پوائنٹس بنائی تھی جبکہ بازار میں کل 76 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب85 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

ادھر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں 87 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 284 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاوٴ 25 پیسے کم ہو کر 285 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...