Home نیوز پاکستان پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈآج ہوگی

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈآج ہوگی

Share
Share

راولپنڈی :پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ کاانعقاد ہوگا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

پاکستان کی 77 ویں سالگرہ پر، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندارآزادی پریڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔آزادی پریڈ کا اہتمام 13 اور 14اگست کی درمیانی شب کیا جائیگا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے ۔اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہو گا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پْرجوش انداز میں مناتی ہے۔ جشن آزادی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ“پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...