Home sticky post 2 بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی، پاکستان اور بھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کر لیا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر بھارت امن چاہے تو پاکستان بھی تیار ہے تاہم خبردار کیا کہ اگر کوئی ایک بھی اشتعال انگیز کارروائی دہرائی گئی تو پھر پاکستان بتائے گا کہ انتقامی کارروائی کیا ہوتی ہے۔

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی، آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ میں بھارت کے 10 اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا جس میں مارکو روبیو نے کہا کہ کشیدگی کم کی جائے کیونکہ یہ صورتحال دنیا افورڈ نہیں کر سکتی۔

خیال رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دے دیا ہے، آپریشن کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کردیا گیا جبکہ بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلوارا ایئر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...