Home sticky post 4 بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں،امریکا

بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں،امریکا

Share
Share

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں۔دونوں ممالک سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماوٴں سے بھی رابطہ کریں گے، امریکا کی مقبوضہ کشمیرمیں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے، دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا نے بھارت اور پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی تھی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا دونوں ملکوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے بھارت اور پاکستان سے پہلگام واقعہ کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے پر زور دیا تھا۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ کی ہیبت، پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے ہی فرار

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کی فضائی حدود میں پٹرولنگ کرتے...

پاک بھارت کشیدگی بارے اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں،عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک بھارت...

کینسر کی تشخیص اب “یورین “کے نمونوں سے بھی ممکن

سائنس دانوں نے پیشاب میں موجود پروسٹیٹ کینسر کی علامات دریافت کر...