Home Uncategorized بھارت دھاندلی پر اتر آیا، سیمی فائنل سے قبل پچ تبدیل کردی

بھارت دھاندلی پر اتر آیا، سیمی فائنل سے قبل پچ تبدیل کردی

Share
Share

ممبئی:بھارت ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار کے ڈر سے دھاندلی پر اتر آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل میچ کی پچ تبدیل کر دی۔

بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ میں 2 بار استعمال ہونے والی پچ کو سیمی فائنل مقابلے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے سپنرز کے لیے سازگار پچ کا انتخاب کیا تاکہ ان کے سپنرز کو مدد مل سکے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ کے لیے پچ نمبر 7 استعمال ہونی تھی جو پہلے استعمال نہیں ہوئی اور اب پچ کی تبدیلی آئی سی سی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خدشہ ہے کہ بی سی سی آئی فائنل میچ کے لیے احمد آباد سٹیڈیم میں بھی ایسا کر سکتی ہے، ریکارڈز کے مطابق بھارت ناک آؤٹ میچز میں آج تک نیوزی لینڈ سے نہیں جیت سکا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...