Home نیوز پاکستان بھارت نے دھاندلی کر کے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکلوایا،حریم شاہ

بھارت نے دھاندلی کر کے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکلوایا،حریم شاہ

Share
Share

لاہور:معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے دھاندلی کے ذریعے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکلوایا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی اور پھر میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد جہاں شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر حریم شاہ نے پوسٹ جاری کی جس پر شرم کرو بی سی سی آئی واضح طور پر لکھا دیکھا جا سکتا ہے۔

حریم نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "غیر صحت بخش خوراک، دھاندلی سے بھرپور امپائرنگ اور انتہا پسند ہجوم، اس طرح بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالا”۔

ٹک ٹاکر نے پوسٹ میں آئی سی سی کو ٹیگ کر کے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری درخواست ہے کہ مستقبل میں بھارت سے کسی بھی میگا ایونٹ کی میزبانی نہ کروائی جائے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان ایونٹ میں حصہ نہیں لے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...