Home sticky post 5 بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو بہترین قرار دے دیا

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو بہترین قرار دے دیا

Share
Share

لاہور:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔ انڈین ٹیم حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آسکتی۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔

قذافی اسیڈیم لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے آئے بھارتی بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی لیکن انڈین بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے بی سی سی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بہت اچھا آرگنائز کیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی انٹرنیشنل ایونٹ ہے اس کی بہت اہمیت ہے۔ یہ ایک کامیاب ایونٹ ہے۔

ایشیاء کپ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات پہلے سے طے ہے کہ پاکستان کے میچز کسی تیسری جگہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ناک آؤٹ مقابلہ جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی خصوصی دعوت پر جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، بھارت، بنگلا دیش اور زمبابوے کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان و اعلی حکام قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا، صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ فاروق احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ جنوبی افریقہ فولیٹسی موسیکی، نائب صدر کرکٹ جنوبی افریقا ڈاکٹر محمد موسی جی، ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کرکٹ راجر ٹوزز اور دیگر اعلی حکام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اور میچ دیکھا۔

کرکٹ بورڈز کے سربراہان نےدوسرا سیمی فائنل میچ دیکھنے کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات اور شاندار مہمان نوازی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اپنی کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

حکومت کا ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل...

مالدیپ کا بڑا اقدام ،اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

مالے:مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...