Home سیاست عامر تانبا پر حملے میں بھارت ہی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ،محسن نقوی

عامر تانبا پر حملے میں بھارت ہی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ،محسن نقوی

Share
Share

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر ہونے والے حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ کہنا بہتر نہیں مگر بھارت کا پیٹرن اسی طرح کا ہے۔

ایف آئی اے زونل آفس میں اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، تاہم ابھی تک اس حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چو نکہ عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4 مختلف واقعات میں بھارت ملوث تھا، اسی لیے اس واقعے میں بھی بھارت ہی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرد اخلہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ کہنا بہتر نہیں مگر بھارت کا پیٹرن اسی طرح کا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بجلی مہنگی ہو چکی ہے، ہماری میٹنگ بھی اوور بلنگ کے حوالے سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ اس حوالے سے اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں 83 کروڑ یونٹس کی اوور بلنگ ہوئی۔ سرکاری دفاتر میں عوام کو اوور بلنگ کی جا رہی تھی۔ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ بھی اوور بلنگ جیسی زیادتی ہوئی۔ اوور بلنگ کے خلاف جاری مہم کو روکا نہیں جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اس سلسلے میں بات ہوئی ہے، کچھ بھی ہو جائے ہم کسی کا دباوٴ نہیں لیں گے۔ بلوچستان اور پختونخوا میں بجلی چوری زیادہ ہے، وہاں پر اسے روکنے کے لیے کام کریں گے۔بلوچستان واقعے سے متعلق انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے۔ کسی پر بھی کیچڑ اچھالنے کے حوالے سے قوانین کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، تاہم پاکستان میں افغانستان سے مسلسل کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...