Home کھیل بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

Share
Share

بیجنگ: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 کے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-4 سے شکست دے دی۔

پیر کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کی ٹیم مقررہ وقت میں بھارت کے 4 گولز کے جواب میں صرف ایک ہی گول کرسکی۔

بھارت کی جانب سے جرمن پریت سنگھ اور اتم سنگھ نے ایک ایک جبکہ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کئے۔ جنوبی کوریا کی طرف سے واحد گول جیہون یانگ نے کیا۔

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شوٹ آؤٹ کے ذریعے 0-2 سے شکست دی تھی۔

ایونٹ کا فائنل منگل 17 ستمبر کو بھارت اور چین کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئے منگل کو ہی مدمقابل آئیں گی۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...