Home Uncategorized بھارت سکھ رہنما قتل کیس میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنائے،امریکا

بھارت سکھ رہنما قتل کیس میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنائے،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے بھارت سے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے اور ملوث افراد کا احتساب یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکا بین الاقوامی جبر کو نہایت سنجیدگی سے لیتا ہے، اہم یہ ہے کہ نجر قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہوں اور ان کا نتیجہ نکلے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس پر بھارت اور کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہیں، بھارت سکھ رہنما قتل کیس میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنائے اور قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے، امریکا بین الاقوامی جبر کو نہایت سنجیدگی سے لیتا ہے، اہم یہ ہے کہ نجر قتل کیس کی تحقیقات مکمل ہوں اور ان کا نتیجہ نکلے۔

دوسری جانب امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے واضح کیا تھا کہ بھارت پر کینیڈا کے سنگین الزامات باعث تشویش ہیں، امریکی تشویش کے باوجود امریکا اور کینیڈا کے درمیان معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکا نے بھارت کے ساتھ یہ معاملہ اعلیٰ ترین سطح پراٹھایا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ تحقیقات آگے بڑھے اور قتل میں ملوث افراد انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں۔

امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر نے واضح کیا کہ معاملے میں امریکی دلچسپی صرف اس لیے ختم نہیں ہو جائے گی کہ یہ بھارت سے جڑا ہے جس سے امریکا اپنا قریبی تعلق چاہتا ہے تاہم یہ ایک ایسی بات ہے جو امریکا انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اور خواہ کوئی بھی ملک ہو، ایسے عمل پر کوئی استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔

قومی سلامتی کے مشیر نے مزید کہا کہ معاملے میں امریکا اور کینیڈا کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...