Home نیوز پاکستان بھارت ورلڈکپ دیکھنے کیلئے ویزے جاری کرے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت ورلڈکپ دیکھنے کیلئے ویزے جاری کرے، ترجمان دفتر خارجہ

Share
Share

اسلام آباد:دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کھیلوں کے ساتھ سیاست نہ ملائے، پاکستانیوں کو کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے ویزے جاری کیے جائیں۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے عالمی کپ دیکھنے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا کیلئے بھارت سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے، میزبان ملک ہماری ٹیم کو ورلڈ کپ میں تحفظ فراہم کرے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ سازگار ماحول پیداکرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...