Home Uncategorized ‎بھارت کا ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کا حامل اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ

‎بھارت کا ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کا حامل اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ

Share
Share

‎نئی دہلی: بھارت نے ٹارگٹ ایبل ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی) ٹیکنالوجی کا حامل اگنی 5 میزائل کا پہلا فلائٹ ٹیسٹ کامیاب کرلیا۔

‎بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی سے لیس میزائل پر سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔

‎بھارتی سائنسدانوں نے مقامی سطح پر تیار میزائل اگنی 5 کے ساتھ آیم آئی آر وی ٹیکنالوجی کو مربوط کیا جس کے بعد ایک اگنی 5 میزائل مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد وار ہیڈز لے جا سکے گا۔

‎خیال رہے کہ اگنی-5 کی رینج 5000 کلومیٹر ہے، جو اسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمرے میں نمایاں کرتا ہے۔

‎امریکا، برطانیہ، فرانس، چین اور روس ان ممالک میں شامل ہیں جو پہلے سے ہی ایم آئی آر وی میزائل استعمال کر رہے ہیں، پاکستان نے 2017 میں اس کا تجربہ کیا تھا۔

‎بھارتی ایم آئی آر وی میزائل کو ملک کے ملٹری ریسرچ آرم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے تیار کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...