Home sticky post معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت فتنتہ الخوارج و ہند سے ہائبرڈ جنگ کا سہارا لے رہا، فیلڈ مارشل

معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت فتنتہ الخوارج و ہند سے ہائبرڈ جنگ کا سہارا لے رہا، فیلڈ مارشل

Share
Share

اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کھا چکا ہے اور اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند جیسے پروکسیز کے ذریعے ہائبرڈ وار کا سہارا لے رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات اور خطاب کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ‘‘بلوچستان کی ترقی، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔‘‘

اس ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندے، سرکاری افسران، دانشور، صحافی اور نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ’’یہ تمام فتنہ باز عناصر بھی ان شاء اللہ اسی انجام سے دوچار ہوں گے جو انہیں معرکۂ حق میں ملا تھا۔‘‘

آرمی چیف نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی کھلی سرپرستی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے محبِ وطن عوام، خاص طور پر بلوچ عوام کی حب الوطنی کو کمزور کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہوتی، اس لیے اس کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر ایک آواز بننا ہوگا۔ فیلڈ مارشل، اجتماعی قومی عزم کے بغیر دہشتگردی جیسے خطرے سے نمٹنا ممکن نہیں۔

فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے تعاون کو مزید بہتر بنانے اور صوبے کی ترقی کے لیے مشترکہ قومی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔

انہوں نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کو بھی دہرایا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ مادرِ وطن کو درپیش کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قومی وقار اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نشست کا اختتام آرمی چیف اور شرکاء کے درمیان آزادانہ اور بھرپور سوال و جواب کی نشست پر ہوا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...