لندن:برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ پوری دنیا نے پاکستانی افوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کرلیا ہےاپنے سے بہت بڑے دشمن کے حملے سے جس طرح پوری قوم نے ملکر نمٹا وہ ہمیشہ بھارت کو یاد رہے گا۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی سرکاری رہائش گا پاکستان ہاؤس میں یوم تشکر کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔
تقریب میں برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیاجنگ بندی کیلئے برطانیہ کا رویہ بڑا مثبت رہا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیا کا کردار بہت ہی اچھا رہا، پاکستانی ہر مشکل وقت میں اکٹھےہوجاتے ہیں۔بھارت تحقیقات پر آمادہ ہوجاتا تو اس سبکی سے بچ جاتا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کاکہناتھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا نے پاکستانی افوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کرلیا ہےاپنے سے بہت بڑے دشمن کے حملے سے جس طرح پوری قوم نے ملکر نمٹا وہ ہمیشہ بھارت کو یاد رہے گا۔
اس موقع پر تقریب کے شرکاء نےکہا کہ فرانسیسی طیاروں کو اپنا فخر کہنے والوں کو اندازہ ہوگیا کہ جنگ طیارے نہیں بلکہ پائلٹ لڑتے ہیں۔