Home Uncategorized بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے انتقال کرگئیں

بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے انتقال کرگئیں

Share
Share

ممبئی: بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 32 سال کی عْمر میں دنیا سے کوچ کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے گزشتہ کچھ عرصے سے سروائیکل کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں، اْن کا علاج جاری تھا اور آج اداکارہ کی موت ہوگئی جس کی تصدیق اْن کی ٹیم نے انسٹاگرام کے ذریعے کی ہے۔

پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر مداحوں کے لیے افسوسناک خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ “آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دْکھ ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے”۔
اداکارہ کی ٹیم نے کہا کہ “غم کی اس گھڑی میں، ہم آپ سب سے پرائیوسی کی درخواست کررہے ہیں، پونم پانڈے کے لیے دْعا کریں اور اْنہیں یاد کریں”۔

پونم پانڈے کی اچانک موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...