Home Uncategorized انڈین ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ

انڈین ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چامراج نگر میں انڈین ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔زمین پر گرتے ہی زوردار دھماکا ہوا اور طیارے میں آگ بھڑک اْٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا طیارہ ’کرن‘ معمول کی تربیتی پرواز پرمامور تھا جس نے سورت گڑھ کے فضائی اڈے سے اْڑان بھری تھی۔ طیارہ زیر تربیت پائلٹ اْڑا رہا تھا اور ایک سینئر انسٹرکٹر پائلٹ ان کے ساتھ تھے۔

پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا تھا جس پر طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا اور ایک میدانی علاقے میں طیارے کا ملبہ مل گیا جو آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے صبح ایک فوجی طیارے کو فضا میں ہچکولے کھاتے ہو ئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھا جس پر دیہاتی میدان سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ زمین پر گرتے ہی زوردار دھماکا ہوا اور طیارے میں آگ بھڑک اْٹھی تھی۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں پائلٹس نے دوران پرواز طیارے میں خرابی پیدا ہونے کے پیش نظر پیرا شوٹ کی مدد سے طیارے سے باہر چھلانگ لگادی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں پائلٹس محفوظ ہیں تاہم انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں غیر پیشہ ورانہ رجحان اور تربیت کے فقدان کے باعث فوجی طیاروں کے حادثات معمول کی بات بن چکے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...