Home Uncategorized بھارتی فوج کو سوشل میڈیا مواد کی براہ راست نگرانی کا اختیار مل گیا

بھارتی فوج کو سوشل میڈیا مواد کی براہ راست نگرانی کا اختیار مل گیا

Share
Share

نئی دہلی:بھارتی فوج کو سوشل میڈیا مواد کی براہ راست نگرانی کا اختیار مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج اب سوشل میڈیا مواد ہٹانے کے لیے براہ راست نوٹس دے سکے گی۔

بھارتی وزارت دفاع نے سینئر افسر کو انچارج مقرر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینئر افسر کو آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 79 تھری بی کے تحت اختیار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فوج سے متعلق غیرقانونی مواد ہٹانے کا کہا جاسکے گا۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ اب تک بھارتی فوج مواد ہٹانے یا بلاک کروانے کے لیے متعلقہ وزارت پر انحصار کرتی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...